عید کا تیسرا روز: سیر سپاٹوں اور دعوتوں کی دھوم، تفریحی مقامات پر رش

لاہور(رم نیوز)ملک بھر میں عیدالفطر کا تیسرا روز روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ عید کی تعطیلات کے آخری روز شہریوں کی بڑی تعداد نے پارکس، چڑیا گھروں اور دیگر تفریحی مقامات کا رخ کر لیا، جہاں بچوں اور بڑوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ شہریوں نے جہاں سیر و تفریح کے ذریعے عید کی خوشیاں دوبالا کیں، وہیں رشتہ داروں کے ہاں دعوتوں اور ریسٹورنٹس پر لذیذ کھانوں اور باربی کیو سے لطف اندوز ہونے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے۔ میٹھی عید کے اس آخری دن بھی میل ملاقاتوں اور عیدی سمیٹنے کا سلسلہ جاری ہے، جس سے عید کی گہما گہمی برقرار ہے۔