اسلام آباد / واشنگٹن(رم نیوز)دنیا بھر کے معتبر خبر رساں اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور مصر کی مشترکہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنا شروع ہو گئی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک 'مرکزی ثالث' کے طور پر ابھرا ہے۔
برطانوی اخبار 'فنانشل ٹائمز' کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اپنی عسکری قیادت کے تہران کے ساتھ مضبوط تعلقات اور واشنگٹن کے ساتھ خوشگوار روابط کو استعمال کرتے ہوئے جنگ بندی کے لیے 'بیک چینل' ڈپلومیسی کا محور بن چکا ہے۔ جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف جیسے اہم امریکی نمائندوں کے ساتھ بھی رابطے ہورہے ہیں۔امریکی جریدوں اور 'ایکزیوس' کے مطابق، پاکستان، مصر اور ترکیہ نےسٹیو وٹکوف اور عباس عراقچی کے درمیان پیغامات رسانی کی ہے۔