کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران پر حملے مؤخر کرنے کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس کے باعث انڈیکس نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔ 4,702 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 57 ہزار 442 کی سطح پر پہنچ گیا۔ جنوبی کوریا کی مارکیٹ میں 4 فیصد، جاپان میں 1.7 فیصد اور ہانگ کانگ میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟