کولمبین فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار

کولمبیا(رم نیوز) کولمبین فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس بارےمیں کولمبین وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایئر فورس سی 130 طیارہ جنوبی علاقے میں گرکرتباہ ہوا۔ طیارے میں 110 فوجیوں سمیت 121 افراد سوار تھے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیےتحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔