اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں علاقائی سلامتی اور عالمی امن کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات پر گہری تشویش ظاہر کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے پاکستان میں مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی۔ پاکستان نے امریکہ اور ایران کی رضامندی سے مشروط ایک جامع تصفیے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ: مشرقِ وسطیٰ میں امن کیلئے میزبانی کی پیشکش