سٹاک مارکیٹ کی اپ ڈیٹ کیا ہے؟

کراچی (رم نیوز) کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس نے 1800 سے زائد پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 53 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔امریکہ کی جانب سے مذاکرات کے مثبت اشاروں نے عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے، جس کے باعث ایشیائی مارکیٹوں میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ جاپان (Nikkei)، 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فلپائن میں 1 فیصد سے زائد کی تیزی،چین اور ہانگ کانگ، شنگھائی کمپوزٹ میں 1 فیصد جبکہ ہانگ سینگ میں بھی مثبت رجحان رہا۔