نیتن یاہو کی جنگ کا خمیازہ 8 ارب لوگ بھگت رہے ہیں: ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ (رم نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ کی قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے۔ صدر اردوان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ اسرائیل کی ہے لیکن اس کا خمیازہ دنیا کے 8 ارب انسان بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کو کسی صورت امن مذاکرات اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ترک صدر نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر حملے روکے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ خطے کے ممالک کو مزید تھکا دے۔ترک صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی معیشت اور امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔