کراچی (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے کراچی کا ایک اہم دورہ کریں گے، جسے سندھ کی حالیہ سیاسی صورتحال اور انتظامی تبدیلیوں کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نئے گورنر سندھ کی تقرری کے بعد یہ وزیراعظم کا کراچی کا پہلا دورہ ہوگا، جس کا مقصد صوبے میں وفاق کی موجودگی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہر کی مجموعی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔