آسٹریلیا: ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندی عائد

کینبرا (رم نیوز)آسٹریلیا میں ایرانی شہریوں پر عارضی سفری پابندی عائد کی گئی ہے۔ آسٹریلوی حکومت نے ایرانی وزیٹر ویزا ہولڈرز کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیرِ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ امیگریشن نظام کی سالمیت برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران میں جاری حالیہ تنازع کی وجہ سے ویزا ہولڈرز مقررہ وقت پر واپس نہیں جا سکیں گے، جس کے پیشِ نظر یہ احتیاطی قدم اٹھایا گیا ہے۔ عالمی ماہرین اس فیصلے کو آسٹریلیا کی سخت سرحدی پالیسی کا تسلسل قرار دے رہے ہیں، جس کا مقصد پناہ گزینوں کے ممکنہ بحران کو روکنا ہے۔