انسٹاگرام کا نیا اے آئی ٹول: اب سادہ تصاویر خودکار طور پر ویڈیو بن سکیں گی

نیویارک(رم نیوز)انسٹاگرام نے نیا اے آئی ٹول متعارف کرایا ہے، اب سادہ تصاویر خودکار طور پر ویڈیو بن سکیں گی۔اس نئے فیچر کا مقصد سٹوریز میں پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے درمیان "ہموار ٹرانزیشن" پیدا کرنا ہے، جس سے ایک سادہ سا سلائیڈ شو پیشہ ورانہ ویڈیو کی شکل اختیار کر لے گا۔ یہ ٹول دو تصاویر کے درمیان موجود خلا کو اے آئی کے ذریعے پُر کرے گا، جس سے تصویر بدلتے وقت کوئی جھٹکا محسوس نہیں ہوگا۔ اب تک صارفین کی اپ لوڈ کردہ تصاویر ایک سادہ ترتیب میں نظر آتی تھیں، مگر یہ نیا فیچر انہیں ایک متحرک ویڈیو کی طرح پیش کرے گا۔ یہ فیچر مشہور ریورس انجینئر الیسانڈرو پیلوزی نے دریافت کیا ہے اور یہ انسٹاگرام کی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت ایپ میں مصنوعی ذہانت کو شامل کیا جا رہا ہے۔