لائسنسنگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر کے حوالے سے اہم پیش رفت ، اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب فائیو جی سائیٹس فعال

اسلام آباد (رم نیوز) لائسنسنگ کے بعد فائیو جی انفراسٹرکچر کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاز نے 177، زونگ نے150 فائیو جی سائیٹس کو فعال کردیا ہے۔ اسلام آباد میں اہم عمارتوں اور مراکز کے قریب فائیو جی سائیٹس فعال کردی گئی ہیں۔ آئی فون اور سام سنگ کمپنیوں نے تاحال فائیو جی پیچ نہیں دیا ہے۔