ایران ڈیل چاہتا ہے مگر بولنے سے ڈر رہا ہے، 8 جنگیں رکوائیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز)صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران ڈیل چاہتا ہے مگر بولنے سے ڈر رہا ہے، 8 جنگیں رکوائیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت امریکہ کے ساتھ معاہدہ تو کرنا چاہتی ہے، لیکن وہ اندرونی ردعمل اور اپنی جان کے خوف سے خاموش ہے۔

صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکی B-2 بمبار طیاروں نے ایران کی جوہری تنصیبات، بحریہ اور فضائیہ کو مفلوج کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں اور اب ایک بڑی جنگ جیتنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو "فیک نیوز" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف 94 فیصد منفی خبروں کے باوجود وہ الیکشن جیت گئے۔ انہوں نے اوباما دور کی پالیسیوں کو ایران کی جوہری خواہشات کا ذمہ دار ٹھہرایا اور اسے ناکام بنانے کا عزم دہرایا۔