پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست مندی ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آغاز پر ہی انڈیکس 2000 سے زائد پوائنٹس گر گیا ہے۔ اس بڑی کمی کے بعد مارکیٹ 1 لاکھ 56 ہزار 251 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق دو روز کی مسلسل بڑھوتری کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی وصولی (Profit Taking) کے باعث مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔