بنگلہ دیش: مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

ڈھاکہ (رم نیوز) بنگلہ دیش میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ ہوگئے۔ دریائے پدما میں مسافر بس گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس کو فیری (کشتی) پر سوار کیا جا رہا تھا کہ وہ بے قابو ہو کر 30 فٹ گہرے پانی میں ڈوب گئی۔ اب تک 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ بس میں مجموعی طور پر 50 مسافر سوار تھے، جن میں سے بعض کو بچا لیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں اور بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خور مصروف ہیں۔