کراچی(رم نیوز) کراچی میں بادل برس پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم بہتر ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کو ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ شہرِ قائد کے شمالی اور مغربی علاقوں میں آج صبح سویرے ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت شہر میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ صبح سویرے کراچی کے مختلف حصوں میں معتدل اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بادلوں کی شدت بڑھنے کی صورت میں ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل (جمعہ) شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے، جس سے شہریوں کو عارضی ریلیف ملے گا۔
کراچی میں بادل برس پڑے: شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، ہفتہ اور اتوار کو ژالہ باری کی پیش گوئی