پی ٹی آئی رہنما 21 مئی تک گرفتار نہ کیے جائیں:اسلام آباد اے ٹی سی کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد اے ٹی سی نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما 21 مئی تک گرفتار نہ کیے جائیں۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی 230 سے زائد درخواستِ ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔ یہ کیسز 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر مظاہروں سے متعلق ہیں۔ عدالت نے فریقین کو ہدایت کی ہے کہ اگلی سماعت پر تمام مقدمات میں حتمی دلائل پیش کیے جائیں۔