نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس، کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ

اسلام آباد(رم نیوز)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عمل درآمد کا جائزہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں مالیاتی نظم وضبط برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ نائب وزیر اعظم نے پہلے سے منظور شدہ کفایت شعاری اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔