ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز وں پر ٹول ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی

تہران(رم نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹول ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ بحری سکیورٹی کے عوض فیس کی وصولی کا قانون تیار کررہی ہے۔ عالمی بحری گزرگاہ کے تحفظ کے لیے نئے واجبات عائد کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کا موقف ہے کہ ٹول ٹیکس کا مقصد ملکی خود مختاری اور بحری سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ پارلیمانی مسودہ کے مطابق توانائی اور خوراک لے جانے والے جہازوں کو فیس دینا ہوگی۔