لاہور(رم نیوز)منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور کرتے ہوئے بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے گئے ہیں۔ لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمد نے چودھری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمے کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل رانا فرخ ایڈووکیٹ کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ سماعت کے دوران شریک ملزمان فرحان اور واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی گئی۔ مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور، بریت کی درخواست پر دلائل طلب