سونے کی قیمتوں میں بڑا کریش: فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا، چاندی بھی سستی ہو گئی

کراچی(رم نیوز) سونے کی قیمتوں میں بڑا کریش ہوا ہے فی تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا اور چاندی بھی سستی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں نظر آنے لگے ہیں۔ پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافا ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں کی صورتحال درج ذیل رہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 11,000 روپے کی بڑی کمی کے بعد 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9,430 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے مقرر کی گئی ہے۔چاندی کی قیمت بھی مستحکم نہ رہ سکی اور فی تولہ چاندی 340 روپے سستی ہو کر 7,484 روپے پر آ گئی۔

سونے کی قیمتوں میں اس بڑی گراوٹ کی بنیادی وجہ عالمی سطح پر جاری مندی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 110 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4,455 ڈالر پر آ گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا ہے۔