واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر ممکنہ حملوں کو مزید 10 روز کے لیے روکنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ڈیڈ لائن اب 6 اپریل تک بڑھا دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "فیک نیوز" کے برعکس ایران کے ساتھ سفارتی سطح پر بات چیت کا عمل تاحال جاری ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حملوں کو مؤخر کرنے کا فیصلہ خود ایرانی حکومت کی جانب سے کی گئی باضابطہ درخواست پر کیا گیا ہے۔
ایران پر حملوں کی ڈیڈ لائن میں توسیع