گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور / گلگت (رم نیوز) پاکستان کے شمالی علاقوں گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتستان: گلگت شہر، اسکردو اور گرد و نواح ، بالاکوٹ اور قریبی پہاڑی علاقوں میں محسوس کئے گئے۔

شدت5.3 ریکٹر سکیل،زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر، مرکز شمال مغربی کشمیر، گلگت بلتستان سے 84 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کی شدت کے باوجود خوش قسمتی سے کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، زلزلے کے جھٹکے اتنے نمایاں تھے کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف بھاگ نکلے۔ انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ دور دراز پہاڑی علاقوں سے نقصانات کی حتمی رپورٹ حاصل کی جا سکے۔ ماہرین نے شہریوں کو 'آفٹر شاکس' کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔