پاک آئی ایم ایف مذاکرات : 1.2 ارب ڈالر کے نئے قسط کی منظوری

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (IMF) کے درمیان جاری مذاکرات کے مثبت اختتام پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے تحت پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور کلائمیٹ فنڈ (RSF) کے ذریعے مجموعی طور پر تقریباً 1 ارب 21 کروڑ ڈالر کی فوری امداد تک رسائی حاصل ہوگی۔ آئی ایم ایف کے حالیہ اعلامیے کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو مندرجہ ذیل فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

اقتصادی جائزے کی تکمیل پر 1 ارب ڈالر کی قسط۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 21 کروڑ ڈالر سے پاکستان کے لیے مجموعی مالیاتی پیکیج 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے چند کلیدی اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رواں سال پرائمری سرپلس کا ہدف 1.2 فیصد برقرار رکھنے اور اگلے سال اسے 2 فیصد تک بڑھانے کا عزم ہے۔

بجلی کے شعبے میں مسابقت لانے، گرڈ کو جدید بنانے اور مہنگی بجلی کے بجائے قابلِ تجدید توانائی (Renewables) پر توجہ دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ایف بی آر کے نظام میں شفافیت، ڈیجیٹل انوائسنگ کا نفاذ اور ٹیکس گزاروں کے آڈٹ کو سخت بنانا بھی شامل ہے۔ مہنگائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ اور دائرہ کار میں اضافہ کرنا ہے۔ ؎