واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم اسے آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا۔ صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایران کی نیوکلیئر صلاحیت اور "ایٹمی بلیک میلنگ" کا خاتمہ کر دیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کا تذکرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران 9 طیارے گرائے گئے، لیکن انہوں نے مداخلت کر کے 3 سے 5 کروڑ لوگوں کی جانیں بچائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ صدر نہ ہوتے تو امریکہ اب تک ختم ہو چکا ہوتا، مگر اب مشرقِ وسطیٰ خطرات سے دور ہو رہا ہے۔
ایران کی نیوکلیئر بلیک میلنگ ختم کر دی: امریکی صدر