اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن، ایران کے "بھاری ردعمل" کا خطرہ

تل ابیب (رم نیوز) اسرائیل کے مختلف شہروں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد پورے ملک میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ کے مطابق نیوگیو ریگستان، ڈیمونا، بیئرشبع، عراد اور شکیلون سمیت متعدد علاقوں میں ایئر ریڈ سائرن بج اٹھے ہیں۔

یہ الرٹ ایران کے اس حالیہ دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں تہران نے اپنی دو جوہری تنصیبات اور اسٹیل پلانٹس پر اسرائیلی حملوں کا "بھاری ردعمل" دینے کا اعلان کیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے شہریوں کو فوری طور پر پناہ گاہوں (Shelters) میں منتقل ہونے اور سیکیورٹی حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری میزائلوں کے تبادلے اور بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کے باعث خطے میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں۔