سرفراز بگٹی کا 'برشور' کو ضلع بنانے کا اعلان، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت

پشین(رم نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین کے علاقے برشور کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام بند سکول کھولنے اور صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے پاک افغان تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان بھائیوں کی خدمت کی لیکن اس کا اچھا صلہ نہیں ملا۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا اور ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔