تہران(رم نیوز) ایرانی نائب صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ماضی جیسا نہیں رہے گا ۔ایران نے سکیورٹی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ، آبنائے ہرمز کے آپریٹنگ سسٹم میں بڑی تبدیلیاں لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی قیادت کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال اب ماضی جیسی نہیں رہے گی اور وہ اپنی جنگی کامیابیوں کو اقتصادی و سکیورٹی فوائد میں تبدیل کریں گے۔
ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے واضح کیا ہے کہ ایران اب آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے تناظر میں چلائے گا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایک طرف مذاکرات کی آڑ لے رہا ہے اور دوسری طرف خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ نائب صدر کے مطابق ایران اپنی دفاعی فتوحات کو اب سکیورٹی اور معاشی استحکام کے لیے استعمال کرے گا۔امریکی 'خفیہ منصوبہ': ایرانی سپیکر کا دعویٰ ہے کہ امریکہ فوجی ناکامی کے بعد اب ایک 15 نکاتی منصوبے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ ان کی افواج امریکی زمینی فوج کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔