مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی (رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں تناؤ کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی، جس کے باعث انڈیکس یکدم تین اہم نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے نیچے آگیا۔ آج صبح کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 151,707 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ فروخت کے شدید دباؤ کے باعث انڈیکس 3,500 پوائنٹس سے زائد کی کمی کے ساتھ 148,201 کی سطح پر آگیا۔بین الاقوامی سٹاک مارکیٹ میں جاپان میں نکئی انڈیکس میں ساڑھے 5 فیصد کی بڑی گراوٹ ہے۔جنوبی کوریا، کوسپی انڈیکس تقریباً 5 فیصد تک گر گیا ہے۔ ملائیشیا، فٹسی برسا انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کی مندی ہے۔ چین و ہانگ کانگ میں شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ سینگ انڈیکس میں بھی ایک ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔