صدر زرداری کا 'عالمی یومِ زیرو ویسٹ' پر خوراک کا ضیاع روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد (رم نیوز)صدر زرداری نے 'عالمی یومِ زیرو ویسٹ' پر خوراک کا ضیاع روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ زیرو ویسٹ کے موقع پر خوراک کے ضیاع کو ایک سنگین قومی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسے روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خوراک کا ضیاع محض کھانے کا نقصان نہیں بلکہ پانی، زمین اور توانائی جیسے قیمتی وسائل کی بربادی ہے۔

پاکستان کو فصلوں کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصانات کم کرنے کے لیے جدید 'کولڈ چین' اور بہتر اسٹوریج سسٹم اپنانے کی ضرورت ہے۔ تقریبات میں بچ جانے والی خوراک ضائع کرنے کے بجائے مستحقین تک پہنچائی جائے۔ عوامی اپیل: شہری گھریلو سطح پر محتاط خریداری اور درست ذخیرہ کاری کو یقینی بنا کر غذائی تحفظ (Food Security) میں اپنا کردار ادا کریں۔ صدر نے واضح کیا کہ خوراک کے ضیاع میں کمی سے نہ صرف معیشت مستحکم ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔