نئی دہلی (رم نیوز)خلیجی جنگ کے اثر کی وجہ سے بھارت میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ اور برطانوی میڈیا کے مطابق خلیجی جنگ نے بھارت میں ایل پی جی (LPG) کی سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ گیس کی شدید قلت کے باعث دہلی سمیت ملک بھر میں تجارتی سرگرمیاں معطل اور کاروبار بند ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام صارفین اور تاجروں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی حالات کے پیشِ نظر آنے والے دنوں میں بھارت میں توانائی کا یہ بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
خلیجی جنگ کا اثر: بھارت میں گیس کا بحران سنگین