کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تاریخی تیزی دیکھی گئی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 5,000 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 53 ہزار 759 کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کا آغاز ہی مثبت ہوا، جس نے سرمایہ کاروں کو حیران کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 48 ہزار 743 پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین اس غیر معمولی اضافے کو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی