خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن: باڑہ اور بنوں میں 13 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (رم نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے اضلاع خیبر اور بنوں میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، پہلا آپریشن ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں کیا گیا جہاں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری کارروائی ضلع بنوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک گیر آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کا حصہ ہیں، جس کے تحت بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے۔