واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ پر اہم اپ ڈیٹ دینے کے لیے کل امریکی قوم سے خطاب کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران سے نکل جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل ہو یا نہ ہو، ہم ایران جنگ سے نکل رہے ہیں، تاہم اگر ایران مذاکرات کی میز پر آتا ہے تو یہ خوش آئند ہوگا۔ واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کی صورتحال خاصی کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز پر بندش بھی ہے ، اس وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کی صورتحال ہے۔
ایران جنگ کا خاتمہ یا نئی ڈیل؟ صدر ٹرمپ کا کل قوم سے فیصلہ کن خطاب کا اعلان