ضمانت ملے تو امریکہ اور اسرائیل سے جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں: ایرانی صدر

تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر سے گفتگو میں مشروط طور پر جنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ حملہ نہ کرنے کی مضبوط ضمانت دی جائے تو ایران امریکہ اور اسرائیل کے خلاف لڑائی ختم کرنے کو تیار ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے جامع خاتمے کے لیے پاکستان کے ذریعے سکیورٹی سے متعلق بات چیت جاری ہے اور امریکی نمائندہ خصوصی کے پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔ تاہم، پاسدارانِ انقلاب نے قیادت کو نشانہ بنائے جانے کی صورت میں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔