لاہور/اسلام آباد(رم نیوز)اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں 21 روزہ تعطیلات کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ کفایت شعاری مہم کے تحت 10 مارچ سے جاری آن لائن کلاسز کا سلسلہ ختم کر کے اب اسکولوں، کالجوں اور جامعات میں جسمانی تدریس (Physical Classes) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب ہفتے میں پانچ دن کلاسز ہوں گی تاکہ طلبہ کی پڑھائی کا تسلسل برقرار رہے۔ دوسری جانب، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بھی تمام جامعات کو معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کے ازالے کے لیے جلد نئی حکمت عملی سامنے لائی جائے گی۔
آن لائن کلاسز کا خاتمہ، ملک بھر میں سکول اور جامعات باقاعدہ تدریس کے لیے کھل گئیں