انڈونیشیا میں ایندھن کا شدید بحران،پیٹرول کی راشن بندی نافذ، ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

جکارتہ (رم نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے باعث انڈونیشیا نے ملک بھر میں ایندھن کی راشن بندی (Rationing) کا اعلان کر دیا ہے تاکہ تیزی سے گرتے ہوئے ذخائر کو منظم کیا جا سکے۔ ایندھن کی بچت کے لیے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہفتے میں ایک دن دفتر آنے کے بجائے گھر سے کام کریں۔

حکام کے مطابق اب تمام سرکاری ملازمین ہر جمعہ کو گھر سے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری کریں گے تاکہ ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والے پیٹرول کی بچت ہو سکے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کو منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بحران کی شدت کو کم کیا جا سکے۔ انڈونیشی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ہنگامی اقدامات توانائی کے عالمی بحران اور سپلائی چین میں رکاوٹوں کے پیشِ نظر اٹھائے گئے ہیں تاکہ ملکی معیشت کو بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔