کراچی (رم نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی 45 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی عمل کا آغاز درج ذیل تاریخوں کے مطابق ہوگا۔ ریٹرننگ افسران 2 اپریل کو نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 6 سے 8 اپریل تک اپنے کاغذات جمع کروا سکیں گے۔
13 سے 15 اپریل تک کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔4 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری اور انتخابی نشانات الاٹ ہوں گے۔ تمام 45 نشستوں پر 17 مئی 2026 کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ضمنی انتخابات سندھ کے اہم اضلاع بشمول حیدرآباد، سکھر، ٹنڈوالہیار، جامشورو، مٹیاری، دادو، نوشہروفیروز اور سانگھڑ میں منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ گھوٹکی، خیرپور، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور کی خالی نشستوں پر بھی امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔