کراچی میں بادلوں کی انٹری: آج رات سے 4 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی

کراچی (رم نیوز)کراچی میں آج رات سے 4 اپریل تک موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم آج بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 4 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے

۔شہر میں بونداباندی اور ہلکی پھوار سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ باقاعدہ بارش متوقع ہے۔شہر کے چند مقامات پر 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ایڈوائزری میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مغربی سسٹم کے زیرِ اثر نہ صرف کراچی بلکہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔