سب انسپکٹر سے ایس پی تک کا سفر: بلوچستان کی بیٹی شبانہ ارشاد نے ہمت کی نئی مثال قائم کر دی

کوئٹہ (رم نیوز)سب انسپکٹر سے ایس پی تک کا سفر میں بلوچستان کی بیٹی شبانہ ارشاد نے ہمت کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ بلوچستان کی باہمت بیٹی شبانہ نے سب انسپکٹر کے عہدے سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج وہ ایس پی (SP) کے عہدے پر فائز ہیں۔ ایس پی شبانہ ارشاد کا کہنا ہے کہ ان کے والد پولیس میں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے انہیں خصوصی انعام سے بھی نوازا ہے۔ شبانہ ارشاد نے کہا بلوچستان کی خواتین کو دیگر شعبوں کی طرح پولیس فورس کا بھی حصہ بننا چاہیے اور اپنی قابلیت کا لوہا منوانا چاہیے۔ ان کا ایس پی کے عہدے تک پہنچنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو خواتین ہر مشکل رکاوٹ کو عبور کر کے اعلیٰ مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔