کریمیا: روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، تمام 29 افراد ہلاک

ماسکو(رم نیوز)جزیرہ نما کریمیا میں روس کا فوجی طیارہ 'این26' گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 6 ارکان سمیت تمام 29 افراد ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارتِ دفاع کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں کسی بیرونی حملے یا میزائل لگنے کے شواہد نہیں ملے، حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔