واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کاکہنا ہےکہ ایران کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی مقاصد کے حصول تک جنگ جاری رہے گی اور اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں حملوں میں مزید شدت لائی جائے گی۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک ماہ کے آپریشن میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور ایٹمی صلاحیت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا اب ایران کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔اسرائیل، سعودی عرب اور دیگر خلیجی اتحادیوں کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔امریکہ اب دنیا کا نمبر ون آئل پروڈیوسر ہے، ہمیں مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں۔ ٹرمپ نے ایرانی حکومت پر 45 ہزار مظاہرین کے قتل کا الزام بھی عائد کیا۔