اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں، پیٹرول 137.24 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 458.41 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل: 184.49 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 520.35 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔موٹر سائیکل سوار 20 لیٹر ماہانہ تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی خصوصی رعایت حاصل کرسکے گا۔پبلک ٹرانسپورٹ انٹر سٹی بسوں کو ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔ مال بردار ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ فکسڈ سبسڈی کا اعلان کیاگیا۔ریلوے: ٹرین کے کرایوں میں استحکام کے لیے حکومت مالی معاونت فراہم کرے گی۔