نیویارک(رم نیوز)ایران کی جانب سے عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور بحری جہازوں پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔ بحرین کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کا مقصد تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے ’دفاعی طاقت‘ کے استعمال کی اجازت حاصل کرنا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اس اہم سمندری راستے پر کنٹرول سخت کر رکھا ہے، جس سے تیل کی عالمی سپلائی معطل ہونے کا خطرہ ہے۔ بحرین اور امریکہ نے ایرانی اقدامات کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اس سے عالمی معیشت ڈوبنے کا خدشہ ہے، لہٰذا بین الاقوامی مداخلت ناگزیر ہو چکی ہے۔
عالمی معاشی بحران کا خدشہ: آبنائے ہرمز میں فوجی طاقت کے استعمال پر آج ووٹنگ