اقوام متحدہ کی جنگ روکنے کی اپیل: سیکرٹری جنرل کا امریکہ، اسرائیل اور ایران کو انتباہ

نیویارک(رم نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو عالمی تباہی کا پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے ایران کے خلاف جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ شدید انسانی مصائب اور تباہ کن معاشی اثرات کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے ایران پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرے، کیونکہ خطہ اس وقت ایک وسیع تر جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے سیکرٹری جنرل نے اپنا خصوصی نمائندہ مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فریقین کے درمیان سفارتی بات چیت کا راستہ نکالا جا سکے۔