کراچی (رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا طوفان برقرار ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس مزید 3 ہزار پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 48 ہزار کی سطح پر آگیا ہے۔گزشتہ روز کی 3500 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد آج بھی مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ معاشی ماہرین اس مندی کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ جنگی صورتحال کو قرار دے رہے ہیں، جس کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس میں بھی ایک فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹاک مارکیٹ ،مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے باعث انڈیکس 3 ہزار پوائنٹس مزید گر گیا