کراچی (رم نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو "عوام پر پٹرول بم" قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی، حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا غریب اور مڈل کلاس طبقے پر ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے سامنے جھکنے اور آئی پی پیز کو اربوں روپے کی ادائیگیاں کرنے کے بجائے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے نوجوانوں اور مزدوروں کو اپیل کی کہ وہ حکمرانوں کو یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان