لاہور (رم نیوز) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی ہے۔سماعت کے دوران جج کے تبادلے کے باعث کیس میں مزید پیش رفت نہ ہو سکی، تاہم عدالت نے پراسیکیوشن کو اگلی سماعت پر مقدمات کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا، ان کی یہ درخواستیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہوئی تھیں۔
9 مئی مقدمات: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع