کراچی (رم نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ آفریدی کے مطابق کل سے کسی بھی آئل ٹینکر کو لوڈ نہیں کیا جائے گا، جس سے پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ کرایوں میں گاڑیاں چلانا ممکن نہیں رہا اور حکومت سے متعدد بار رابطے کے باوجود کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہو سکی۔ جب تک کرایوں میں اضافہ نہیں ہوتا، سپلائی بند رہے گی۔
پٹرولیم سپلائی معطل ہونے کا خدشہ: آئل ٹینکرز کا کرایوں میں اضافے کیلئے ہڑتال کا اعلان