اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لٹر بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 378 روپے ہوگی۔ یہ ریلیف پٹرولیم لیوی میں کمی کے ذریعے دیا گیا ہے جو ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ موٹر سائیکل سواروں کو 100 روپے فی لٹر جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ ٹرین کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اپنی 6 ماہ کی تنخواہ قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود عوامی مشکلات کے پیش نظر 129 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
وزیراعظم کا پٹرول 80 روپے سستا کرنے کا اعلان، نئی قیمت 378 روپے مقرر