تہران(رم نیوز) ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر امریکہ کی جانب سے دی گئی 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی 'فارس' کے مطابق، امریکہ نے 2 اپریل کو ایک دوست ملک کے ذریعے لڑائی روکنے کی تجویز بھیجی تھی۔
یہ پیشکش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب خطے میں امریکی افواج کو شدید مزاحمت اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایران نے امریکی تجویز کا کوئی تحریری جواب دینے کے بجائے زمینی سطح پر حملے تیز کر کے اپنا موقف واضح کر دیا ہے۔ ایران کی جانب سے جنگ بندی سے انکار اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں عسکری کارروائیاں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔